Thread Rating:
  • 2 Vote(s) - 3 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
جمہوریت ہی ہماری منزل ہے
Sponsered Link
#1
جمہوریت ہی ہماری منزل ہے





٨٠٠ سو سال پہلے کا انگلستان ان سماجی ،معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں کا مجمویہ تھا جس کا تصور کر کر کے آج کی مہذب دنیا کانپ اٹھتی ہے .رچرڈ دوم کی موت کے بعد جب اسکےبھائی جان لیک لینڈ نے انگلستان کی بادشاہت سمبھالی تو اسکو یہ تخت حاصل کرنے کے کچھ ہی عرصہ بعد اپنے بھیتجے آرتھر کو قتل کروانا پڑا جو کے تخت کا جائز وارث تھا.یہ سب کچھ کرنے میں جان کو اپنی ماں کی پوری تایید حاصل تھی .

لیکن جان کے لئے انگلستان کا تخت پھولوں کا بستر ثابت نہ ہو سکا .اس کے خلاف بغاوتوں کا ایک طویل سلسلہ شروح ہو گیا.اس کو اپنے بھیتجے کو قتل کرنے پر عوامی دبایو کا سامنا تھا تو دوسری طرف چرچ سے تعلقات بھی سرد مہری کا شکار تھے.فرانس کا ساتھ طویل جنگیں انگلستان کو کمزور کر رہی تھی اور یہ اپنے مفتوحہ سرزمین جو کے فرانس میں تھی دھیرے دھیرے کھو رہا تھا

ان جنگوں اور اپنے بے جا غیر ضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لئے جان کو عوام پر ٹیکس لگانا پڑا عوام جو کے معاشی طور پر بدحال تھے اور اس کا نتیجہ اس بغاوت کی شکل میں سامنے آیا جو کے عوام کے دلوں میں صدیوں سے پل رہا تھا لیکن بدقسمتی سے ان کے پاسس کویی ایسا ادارہ نہیں تھا جو عوام کی نماندگی کرتا صرف وہ لارڈ اور قبائل تھے جن کے بادشاہ کے ساتھ تعلقات باہمی مفاد کی وجہ سے تھے.ان قبائل کو بھی معاشی طور پر تنگی کا سامنا تھے جس کے نتیجے میں ایک ایسے تحریک نے جنم لیا جو کہ میگنا کارٹا کے نام سے مشہور ہوئی .یہ ١٢١٥-١٦ میں بادشاہ کے خلاف اور اپنے حقوق حاصل کرنے کی پہلی تحریک تھی .

مھجے یہ کہنے میں کویی تامل نہیں کہ میگنا کارٹا نے زیادہ تر چرچ،جاگیر داروں اور تاجروں کے مفادات کا تحفظ کیا.لیکن اس کے نتیجہ میں بادشاہ کو اپنے عوام کو بہت سے حقوق دینے پڑے اور اسی تحریک نے ایک ایسے سوچ کی بنیاد رکھی جس نے آگے چل کر انگلستان کو ایک کامیاب جمہوری ملک کے طور پر متعرف کر وایا .اس نے عوام کو ایک نیی سمت,سوچ اور حوصلہ دیا کے وہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر سکتے ہیں ان کی اس جدوجہد کو مختلف حیلوں بہانوں اور تشدد سے دبایا جاتا رہا لیکن ایک سفر جو شروغ ہوا تھا اس کی منزل وہ خواب تھا جس کے اندر تمام لوگوں کو زندگی گزارنے کے بنیادی حقوق میسر ہوں.

اس سارے پیش منظر کا اگر جائزہ لیا جائے تو ہم اس نتیجہ پر پونچھتےہیں کے عوام کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے،اگر پاکستان کا اس وقت کے انگلستان سے موازنہ کیا جائے تو ہم کہ سکتے ہیں کے پاکستان اس وقت کے انگلستان سے بہتر ہے ،یہاں پر بادشاہت نہیں بلکے ایک جمہوری حکومت ہے اور عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ بھی

ہمارا مقصد اب اس پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے تاکہ آگے چل کر یہ عوام کو ان کی بنیادی حقوق کا تحفظ کرے اور ان کا حصول یقینی بناۓ.جو لوگ اس سسٹم کا خلاف ہیں وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کا اسلام وہ مذہب ہے جس نے جمہوریت اور انسانوں کے حقوق کی بات کی لیکن بدقسمتی سے مسلم حکمران ایسے ادارے قائم کرنے میں ناکام رہے جو جمہوری روایات اور عوام کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بناتے جس کی وجہ سے عوام کا اعتبار اس سیٹم سے اٹھ گیا لیکن میں یہ کہنا چاہیوں گا کے اگر اس سیٹم کو ایک دفع پھر جھوٹے نعروں اور ان خوابوں کی نظر کر دیا گیا جن کی کویی منزل نہیں اور اس کو تباہ کر دیا گیا تو یہ یاد رہے ١٥ سے ٢٠ سال بعد ہم کو دوبارہ یہاں سے ہی شرو کرنا پڑے گا کیوں کے یہ ہی ایک نظام ہے جو کے عوام کو مکمل آزادی،قانون کی پاسداری،جان اور مال کا تحفظ اور اظہار رائے کا حق دیتا


(ڈیموکریٹک)
Reply
#2
Very nice. I really liked it.
Reply
#3
(02-26-2015, 04:29 PM)Ikram Mehboob Wrote: Very nice. I really liked it.


بندا پرور! پسند کرنے کا شکریہ
Reply
#4
I really hate politics of today. This politics is based on fraud and lies. We have seen so many incidents where there is injustice and fraud done by high authorities.

I just hate these politicians and their acts.
Reply
#5
(02-26-2015, 04:53 PM)Reham Wrote: I really hate politics of today. This politics is based on fraud and lies. We have seen so many incidents where there is injustice and fraud done by high authorities.

I just hate these politicians and their acts.


تو آپ کو کیا پسند ہے؟اب کیا ملک گانے بجانے والوں کا حوالے کر دیں
Reply
#6
They will surely serve better than these lairs and cheaters. They always lie they do not fulfill what they commit before elections.
Reply
#7
So you want Almas Bobi as prime minister of Pakistan? Almaz Bobi is really famous eunuch in Pakistan.
Reply
#8
(02-26-2015, 05:02 PM)Reham Wrote: They will surely serve better than these lairs and cheaters. They always lie they do not fulfill what they commit before elections.

جس کا کام اسی کو ساجے...آپ نے سنا ہو گا یہ محاورہ

آپ نے دیکھا ہو گا مینے آرٹیکل میں لکھا ہے لوگوں کا ایتماد اٹھ چکا ہے لیکن اس کےعلاوہ

ہمارے پاس کوئی اور حل بھی نہیں ..تجربے کر کر کے تھک نہیں چکے ..ویسے فرشتے کہاں سے آئیں گے بتا دیں ذرا

(02-26-2015, 05:02 PM)Reham Wrote: They will surely serve better than these lairs and cheaters. They always lie they do not fulfill what they commit before elections.

(02-26-2015, 05:05 PM)Ikram Mehboob Wrote: So you want Almas Bobi as prime minister of Pakistan? Almaz Bobi is really famous eunuch in Pakistan.
@ Reham

مینے سنا تھا ،کہیں پڑھا تھا

کے آپ کو بحث کرنا اچھی لگتی ہے ،لیکن یہاں تو آپ بظاھر فرار ہو چکی ہیں

Smile اب میں میک اپ کے  بارے میں زائدہ علم نہیں رکھتا اگر وہی آپ کا پسندیدہ موزہ ہے  




Reply
#9
(02-27-2015, 04:51 AM)Wahreh Wrote: بھائ ڈیمو کریٹک یہ آپ ہی ہو سیاست پی کے والے ؟

جناب والا ..یہ میں ہی ہوں

Smile محترم آپ بندا ڈھونڈ ہی لیتے ہیں
Reply


Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)